تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کسی کے قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں،عطاء تارڑ
    سیاست

    کسی کے قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں،عطاء تارڑ

    adminadminجولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کہ منصف اعلی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ان کے سر پہ اعلان کیے جا رہے ہیں۔ کوئی کیسے یہ اعلان کر سکتا ہے؟ کس نے یہ اختیار دیا قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کے قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین نامکمل ہے۔ قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں ایسا کرنے والوں کو روکیں گے۔

    انہوں نے کہ کہ آپ کو کسی کے عقیدے پر سوالات اٹھانے کا حق کس نے دیا؟ ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون پر عملدرآمد کروانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ منصف اعلی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ان کے سر پہ اعلان کیے جا رہے ہیں۔ کوئی کیسے یہ اعلان کر سکتا ہے؟ کس نے یہ اختیار دیا۔ ہم سب ختم نبوت پہ ایمان رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں بھی اس کا اعادہ کیا گیا۔جب یہ پریس ریلیز جاری ہو گئی تو کیسے آپ یہ فتوے جاری کر سکتے ہیں۔ یہ معاملہ اب مذمت سے آگے چلا گیا ہے۔ اس پر کل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹی ایل پی کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر آج جماعت اسلامی کے ساتھ ٹیکنیکل کمیٹی بیٹھے گی اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت پاکستان کااہم اقدام، آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
    Next Article چیف جسٹس پاکستان کو قتل کی دھمکی، ٹی ایل پی نائب امیر گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.