اوکاڑہ:چیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔
ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا ہے، ان پر بے بنیاد الزامات لگا کرچیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔
مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباوٴ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی، کارِ سرکار میں مداخلت، قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔