تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہم 25کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں،حکومت فسطائیت سے باز نہ آئی تو دھرنے کا رخ کسی اور طرف بھی ہوسکتا ہے،حافظ نعیم الرحمان
    سیاست

    ہم 25کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں،حکومت فسطائیت سے باز نہ آئی تو دھرنے کا رخ کسی اور طرف بھی ہوسکتا ہے،حافظ نعیم الرحمان

    adminadminجولائی 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے 25کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں حکومت فسطائیت سے باز نہ آئی تو دھرنے کا رْخ کسی اور طرف بھی ہوسکتا ہے۔اگر سنجیدگی سے بجلی کے بلوں کو کم نہیں کیا گیا تو دھرنا آگے بڑھے گا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 2دن سے پنجاب حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے 200سے زائد کارکنان اسوقت گرفتار ہیں، جماعت اسلامی کے بزرگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، لاہور میں کارکنان گرفتار ہیں اور ایف آئی آرز ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فوری طور پر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور مقدمات خارج کیے جائیں، فسطائیت اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، لیاقت بلوچ کو مذاکرات کمیٹی سے بات کرنے اجازت دی گئی ہے، ہم پاکستان کے 25کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان مستقبل سے مایوس ہے، حکومت نے مذاکرات کا کہا ہے، ہمارے کچھ تحفظات ہیں، ہم اپنی کمیٹی کا اعلان تب کریں گے جب ہمارے تحفظات دور کیے جائیں، ہم سولہ سترہ کروڑ نوجوانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم صنعتوں کا فروغ چاہتے ہیں، ہم اپنے ملک کے مستقبل کیلئے باہر نکلے ہیں، فرض سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں سے بات چیت کریں، ہر کوئی ملک چھوڑنے کی تگ و دو میں لگا ہے ،چاہتے ہیں نوجوانوں کو اچھی معیاری تعلیم اور روزگار ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں، ہم اس لیے آئے ہیں کہ ہم آئی پی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں، ہر حکومت میں آئی پی پیز کے مالکان کا رول ہوتا ہے، بگاس پر چلنے والے پلانٹ کو درآمدی کوئلے پر چلنے والا ظاہر کیا گیا ہے، یہ پلانٹس شریف خاندان کے ہیں، جن لوگوں نے عوام اور پاکستان پر ظلم کیا ہے ہم ان کو چلنے نہیں دیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کے سرکردہ لوگ ہر حکومت میں نظر آتے ہیں، ہم بجلی کی قیمت کم کرانا چاہتے، پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئین اور قانون کے مطابق سیاسی حق استعمال کررہے ہیں، اگر کسی نے یہ سمجھا ہوا ہے کہ چار دن ہم بیٹھے کر چلے جائیں گے تو خام خیالی میں نہ رہے ہم یہاں سے جائیں گے نہیں بلکہ روزانہ اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ختم شدہ معاہدوں والے آئی پی پیز کو بند کیا جائے، جن آئی پی پیز کے معاہدے باقی ہے ان کے ساتھ بات چیت کریں، جن آئی پی پیز میں جعل سازی ہوئی ہے ان کا فرانزک آڈٹ کیا جائے، اشرافیہ معاشی پالیسیاں مسلط کرکے ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ صنعت کار اپنے بجلی کے بلوں کی قسطیں بنوارہے ہیں، ہم یہاں عوام کا حق لیں گے،اس کے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا، یہ دھرنا تاریخی انقلاب میں تبدیل ہوجائے گا، ایک فیکٹری بند ہونے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوتے ہیں ہم نے پرامن سیاسی مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ڈی چوک جانا چاہیے، ہم چاہتے تو ڈی چوک پہنچ جاتے اور فساد ہوتا، یہ چاہتے تھے کہ پولیس کو ہمارے سامنے کریں، یہاں بیٹھ کر اپنی قوم اور نوجوان سے بات کریں گے،اگر حکومت سمجھتی ہے کہ دھرنا یہاں مری روڈ پر چلے گا تو خام خیالی ہے، اگر سنجیدگی سے بجلی کے بلوں کو کم نہیں کیا گیا تو دھرنا آگے بڑھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجماعت اسلامی کا ڈی چوک پر گرفتاریوں کے بعد پلان بی آگیا، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان کر دیا
    Next Article پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ اور جارحانہ ریمارکس کو مسترد کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.