تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کو اس وقت آزمائشوں اور مشکل معاشی اہداف کا سامنا ہے، برطانوی ہائی کمشنر
    پاکستان

    پاکستان کو اس وقت آزمائشوں اور مشکل معاشی اہداف کا سامنا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

    adminadminجولائی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کاکہناہے کہ کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کو بھی اپنی آزمائشیں درپیش ہیں۔ یہ سال پاکستان کی طویل المدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری معاشی اصلاحات کے لیے ایک اہم سال ہے اس میں تمام فریقین کا ایک جامع نقطہ نظر پر اتفاق بھی ضروری ہے۔

    پاکستان میں اپنی تعیناتی کاایک سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کہا کہ آج پاکستان میں میری تعیناتی کا پہلا سال مکمل ہو گیا ہے اور یہ ایک سال میری زندگی کا یادگار سال ہوگا۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں رہائش کی میں ہمیشہ خواہش مند تھی۔ برطانیہ میں ہم اس ملک کے گرم جوش رویے، قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے اور لذیذ کھانوں کے بارے میں سنتے تھے اور ہم بالکل مایوس نہیں ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے خوبصورت ترین مقامات پر ہائیکنگ کر چکی ہوں اور یہ میرے لیے انتہائی خوش نصیبی کا احساس ہے۔ مارگلہ کے سر سبز پہاڑ میری رہائش کے قریب ہونے کے باعث یہاں باقاعدگی سے جانا ہوتا ہے۔ کچھ یاد گار چھٹیاں نتھیا گلی کی دلفریب پہاڑی گزرگاہوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے بھی گزریں۔

    جین میریٹ کا کہنا تھا کہ یہ سال ہمارے دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ اچھا نہیں رہا۔ اس کے باوجود راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور لندن کے اوول میں پاک برطانیہ کا ٹی ٹوئنٹی دیکھنا ایک بہت خوش گوار تجربہ تھا۔ اگرچہ آپ نے مجھے خواتین کرکٹ ٹیم اور مرینہ اقبال کے ساتھ کچھ گیندیں کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ہو تو یقیناً کرکٹ ٹیم میں مستقبل قریب میں میرے لیے کسی گنجائش کی توقع نہیں رکھیں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی تحریر میں مزید کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خاندانی نظام کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس سال کے آغاز میں میری 82 سالہ والدہ اور بڑی ہمشیرہ پاکستان آئے اور اس ملک کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ پاکستان میں سفر کرنے والے میرے بہت سے ساتھیوں کے اہلِ خانہ نے پاکستان میں سفر کے دوران پرتپاک استقبال کیے جانے کی تعریف کی ہے۔

    پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے کھانوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان کا ذکر مکمل نہیں سمجھتی! آپ دفتر میں داخل ہوں اور دنیا کے بہترین آموں کی مہک آپ کے مزاج کو معطر کردیتی ہے۔ اسی طرح پشاور کے چپلی کباب سے لے کر ملتان کے حلوے اور کراچی کی بریانی تک میں نے خوب کھائے اور دل بھر کے کھائے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کو بھی اپنی آزمائشیں درپیش ہیں۔ یہ سال پاکستان کی طویل المدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری معاشی اصلاحات کے لیے ایک اہم سال ہے۔ اس میں تمام فریقین کا ایک جامع نقطہ نظر پر اتفاق بھی ضروری ہے۔ موسمیاتی تغیّرات کے اثرات کے مطابق ملک بھر میں زندگی اور معاش کے استعدادِ کار کے لیے پاکستان کو ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے وزیر اعظم پاکستان نے ایک ’تعلیمی ایمرجنسی‘ کا بھی اعلان کیا ہے۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ آپ کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے اور ملک بھر سے پاکستانیوں سے ملاقات کے بعد ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کی صلاحیتیں، اختراعی فطرت اور استعداد آپ کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے مددگار ہیں۔ پاکستان میں پہلے سال کے شاندار تجربے کے لیے بہت نوازش۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان
    Next Article جماعت اسلامی کا ڈی چوک پر گرفتاریوں کے بعد پلان بی آگیا، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان کر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.