تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مارک زکربرگ سونے کا ہار کیوں پہنتے ہیں؟
    امریکہ

    مارک زکربرگ سونے کا ہار کیوں پہنتے ہیں؟

    adminadminجولائی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے سونے کا ہار پہننے سے متعلق سوشل میڈیا میں چہ مگوئیوں کے بعد سونے کے ہار کے پیچھے چھپا راز آشکار کردیا۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے انسٹاگرام کی ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے سونے کے ہار پر تبصرے ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے وضاحت بھی دے دی ہے۔

    قبل ازیں مارک زکربرگ کو جب ہار پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈیزائن کے عمل کے حصے کے طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور سونے کے ہار کے ساتھ ان کا جذباتی لگاؤ ہے۔

    سوشل میڈیا میں مارک زکربرگ کے فیشن کے حوالے سے ماضی میں بحث چلتی رہی ہے اور وہ وقت کے ساتھ ان کی پسند میں تبدیلی آتی رہی ہے تاہم 2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ روزانہ ایک ہی ٹی شرٹ پہنتے تھے کیونکہ انہیں چند فیصلے کرنے تھے

    مارک زکربرگ نے بتایا کہ سونے کے ہار میں وہ دعا کندہ ہے جو وہ اپنی بیٹیوں کے لیے گنگناتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ دعا اپنی بیٹیوں کے لیے اس وقت پڑھتا ہوں جب میں ان کو سلانے کی کوشش کرتا ہوں، یہ دعا ‘می شیبیراک’ کہلاتی ہے جو صحت اور بہادری کے لیے ہے اور یہ دعا یہودیوں سے منسوب ہے اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنی زندگیاں آسان بنانے کا حوصلہ ملے۔

    مارک زکربرگ نے وضاحت کی کہ یہ دعا میں اپنی بیٹیوں کے لیے جب سے وہ پیدا ہوئی ہیں ہر رات پڑھتا ہوں، میں سونے کے وقت ان کے قریب رہنے کی کوشش کرتا ہوں، جب میں اپنے بچوں کے ساتھ ہوں تو میرے اور میرے خاندان کے لیے یہ بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

    میٹا کے سربراہ کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سونے کے ہار کے پیچھے چھپے راز کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے عام لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں اور اس سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر میں ارب پتی ہوتا تو شاید میں ممکنہ طور پر بہت سی اچھے کام کرتا تو کیوں نہیں، تیسرے شخص نے دعائیہ کلمات ادا کرنے کی بات کی خوب ستائش کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے والد پر سنگین الزامات
    Next Article صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.