لاپور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔
دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں 3 روز کے لیے کیا گیا، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔