تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اٹلی میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ ویو سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
    بین الاقوامی

    اٹلی میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ ویو سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

    adminadminجولائی 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اپولیا: اٹلی میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا اور ہیٹ ویو کے نتیجے میں دو روز کے اندر 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ دو روز کے دوران ہیٹ ویو سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے اور درجہ حرارت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

    مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی اپولیا ریجن میں ہیٹ ویو سے ہلاک ہونے والے 4 افراد کی عمریں 70 سے 82 برس کے درمیان تھیں، اٹلی میں اب تک گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ اپولیا ہے۔

    حکام نے 10 جولائی کو قانون نافذ کیا تھا کہ 31 اگست تک دوپہر میں تعمیرات اور گارڈن سینٹرز کے کام پر پابندی ہوگی۔

    اطالوی خبرایجنسی اے این ایس اے کے مطابق ہیٹ ویو سے پانچویں ہلاکت روم کے قریبی ریجن وسطی لیزیو میں ہوئی جہاں 68 سالہ شہری کو مرکزی شہر کے مضافات میں سڑک پر مردہ حالت میں پایا گیا اور ان کی موت کی وجہ گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنا بتایا گیا۔

    لیزیو کے محکمہ صحت نے مرکزی وزارت صحت کے ساتھ رابطے کے بعد پانچوں صوبوں میں 17 جولائی تک انتہائی گرم موسم کی پیش گوئی کی اور اسی دوران وزارت صحت 15 جولائی سے 17 جولائی کے دوران 12 سے زائد شہروں میں گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔

    اٹلی کے 4 مراحل پر مشتمل الرٹ سسٹم کے نوٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے خطرات صرف بیمار شہریوں تک محدود نہیں ہیں۔

    ہیٹ ویو کی وجہ سے لیزیو، اپولیا، جنوبی کیلیبریا اور سسلی مین جنگلات پر آگ بھی لگی تھی، سوک پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے 14 جولائی کو رپورٹ کیا تھا کہ قومی سطح پر طیاروں نے 19 ایمرجنسی آپریشنز کیے اور اور اس سے قبل 12 جولائی کو 16 آپریشنز کیے گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلم لارڈ چانسلر بن گئیں
    Next Article رومانیہ کی پارلیمنٹ نے سینکڑوں ریچھ مارنے کی منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.