تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف پر پابندی لگا کر حکومت ملک میں مزید تفریق ڈالنا چاہتی ہے شاہد خاقان عباسی
    بین الاقوامی

    تحریک انصاف پر پابندی لگا کر حکومت ملک میں مزید تفریق ڈالنا چاہتی ہے شاہد خاقان عباسی

    adminadminجولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتی ہے، اس کی کوئی مثال نہیں، آپ ملک جوڑنے کے بجائے مزید تفریق ڈالنا چاہتے ہیں۔آج اور کوئی راستہ نہیں آپ کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا پڑے گا۔

    شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پریس کانفرنس کرکے کیا تاثر دینا چاہتی ہے؟ کیا آپ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اس فیصلے سے سپریم کورٹ نے اپنے گناہوں کو دھویا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شاید وزرا کو احساس نہیں حکومت کسی پر پابندی نہیں لگا سکتی، ان کو آرٹیکل 6 لگانے کا بہت شوق ہے، اگر آرٹیکل 6 لگا تو بہت سے لوگوں پر لگ جائے گا، آج اور کوئی راستہ نہیں آپ کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا پڑے گا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے پہلی پریس کانفرنس کررہے ہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیں پریس کانفرنسز کرنی پڑتی ہیں، ملک میں پارلیمان گالم گلوچ اور تکرار کا پلیٹ فارم بن گیا ہے، فخر کی بات ہے ہم 36 سال تک مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کرتے رہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نظام صرف آئین کے مطابق ہونا چاہئے، ہم نے جمہوری اور پارلیمانی قدروں کا احترام نہیں کیا، کوئی بھی پابندی خرابی کا سبب نہیں بننی چاہئے، کوئی بھی قانون آئین سے متصادم نہیں ہوسکتا، اتنا حساس معاملہ پارلیمان میں کیوں نہیں لایا گیا، خفیہ پن اور عجلت کا مقصد کیا ہے؟

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آپ کس طرف جا رہے ہیں، یہ کون سی سوچ ہے، آج قانون کے مطابق بات کریں، ملک میں انتشار پیدا مت کریں، 9مئی کے واقعات کو 1سال 2 ماہ ہوگئے، آپ نے ایک شخص کو بھی پراسیکیوٹ نہیں کیا، اگر پابندی لگانی تھی تو اس وقت لگاتے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کیا کہیں گے کہ سیٹیں لینے کیلئے پابندی لگانا چاہتے ہیں، اکیلے بیٹھ کر پارلیمان نہیں چلتا، اپوزیشن پارلیمان اور جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بھی یہی کوشش تھی، کیا آپ بانی پی ٹی آئی والی خرابیوں کو دوہرانا چاہتے ہیں؟ آج تھوڑی تدبر، سوچنے سمجھنے کی ضرورت ہے، سوچنے کی بات ہے حکومت کا اپنا مینڈیٹ مشکوک ہے۔

    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ کیا ہم بھی حق کی بات چھوڑ کر ووٹ خریدنا شروع کردیں؟ آپ کی اپنی سوچ آپ کو بٹھائے گی، ایک دن کیلئے ان کرسیوں کو چھوڑ دیں آپ کو سب نظر آجائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت
    Next Article محرم الحرام،پنجاب میں موبائل سروس کہاں کہاں بند ہو گی؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.