تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صہیونی فورسز کی ایک ہفتے کے دوران 5 اسکولوں پر بمباری، درجنوں فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    صہیونی فورسز کی ایک ہفتے کے دوران 5 اسکولوں پر بمباری، درجنوں فلسطینی شہید

    adminadminجولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی آبادیوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں جنگ زدہ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی طیاروں نے پانچ اسکولوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پناہ گزین درجنوں فلسطینی شہید اور 80 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔

    الجزیرہ نے فلسطینی شہری دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی طیاروں نے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں اقوم متحدہ کے تحت چلنے والے اسکول پر بم برسائے جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد شہید اور 80 کے لگ بھگ زخمی ہوئے، ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

    قبل ازیں 9 جولائی کو خان یونس کے الاودا اسکول کے قریب نصب خیموں پر شدید بمباری کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے دو روز قبل غزہ سٹی میں چرچ کے زیراہتمام ہولی فیملی اسکول کو صہیونی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    اسرائیل غزہ میں واقع ا سکولوں کو، جہاں فلسیطنی باشندے پناہ لیے ہوئے ہیں، تسلسل سے نشانہ بنارہا ہے۔ اسرائیلی حکام درس گاہوں پر بموں کی صورت میں موت برسانے کا یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ یہاں حماس کے جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں مگر وہ اب تک ان پناہ گاہوں میں حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    صہیونی طیاروں نے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران شہری عمارتوں اور اسکولوں کو تواتر سے نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کو سیف زون قرار دیے گئے ال مواصی کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    سات اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل غزہ میں اب تک 400 اسکولوں کو بمباری سے تباہ کرچکا ہے، جبکہ جون میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے رپورٹ جاری کی تھی کہ اسرائیل کی جانب سے شہری عمارتوں بشمول اسکولوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    خیال رہے کہ نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران ا سرائیلی بمباری میں اب تک 38600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسوناکشی سنہا ہنی مون کے لئے اکیلے فلپائن پہنچ گئیں
    Next Article سرگودھا میں چارہ کھانے پر ریڑھی بان نے بھینس کی زبان کاٹ دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.