تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک، 18 طالب علم زخمی
    بین الاقوامی

    بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک، 18 طالب علم زخمی

    adminadminجولائی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی جب کہ 18 طالب علم زخمی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    مدھوبانی میں 5، اورنگ آباد میں 4، سوپول اور نالندا میں تین تین، لاکھی سارائی اور پٹنہ میں دو دو جب کہ بیگوسارائی، جموئی، گوپالگنی، روہتاس، سمستاپور اور پورنیا میں ایک ایک ہلاکتیں ہوئیں۔

    اسی طرح گاؤں بتھنہ میں کسانوں پر اْس وقت بجلی گری جب وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ آسمانی بجلی نے پلک جھپکتے 2 کسانوں کو نگل لیا جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریاست بہار ہی کے ایک اور گاؤں ڈومریا میں 2 خواتین آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں اور ایک شخص شدید زخمی ہے۔

    آسمانی بجلی گرنے کا ایک اور واقعہ ضلع بھوج پور میں پیش آیا جہاں ایک اسکول پر آسمانی بجلی گری تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،لیکن 18 طلبا زخمی ہوگئے۔

    رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طلبا کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 طلبا کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جب کہ بقیہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    ریاست بہار کے ڈیزازٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔

    ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آسمانی بجلی کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کی سرکاری خرچے پر علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجاپانی بحریہ کے سربراہ اسکینڈل سامنے آنے پر مستعفی
    Next Article سپریم کورٹ کا تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.