تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی الیکشن جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا، صدر جوبائیڈن
    امریکہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی الیکشن جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا، صدر جوبائیڈن

    adminadminجولائی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشگٹن: امریکہ صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے، ہمارے پاس اب غزہ جنگ ختم کرنے کا موقع ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی الیکشن جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا، میرا دوبارہ منتخب ہونا بہت ضروری ہے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مہنگائی ختم ہو رہی ہے جو کام شروع کیا ہے، اسے مکمل کروں گا، کاملا ہیرس صدر بننے کی اہل ہیں، اسی لیے انہیں اپنا نائب صدر بنایا تھا، صحت مند ہوں، صبح 7 بجے اٹھتا ہوں اور آدھی رات تک مصروف رہتا ہوں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بھی ختم ہو رہی ہے، امریکا غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے، ہمارے پاس اب غزہ جنگ ختم کرنے کا موقع ہے، حماس اب مضبوط نہیں رہی، عرب قیادت سے غزہ کے معاملے پر اتفاق رائے کیلئے ملاقاتیں کیں۔

    صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن لڑنے کا سب سے زیادہ اہل ہوں، ٹرمپ کو پہلے بھی ہرایا تھا اب بھی ہراوٴں گا، ٹرمپ کا جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا، ٹرمپ کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یورپ ٹرمپ کے بیانات سے پریشان ہے، خارجہ پالیسی کبھی ٹرمپ کا مضبوط نقطہ نہیں رہا، ٹرمپ ا?مرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں، صدارتی الیکشن کی دوڑ میں اپنی میراث کیلئے نہیں ہوں، وہ کام مکمل کرنے کیلئے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں ہوں جو شروع کیا تھا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو حالات بہت بہتر ہونے والے ہیں، امن کیلئے روسی صدر سمیت سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، یوکرین کی کامیابی، یورپی اتحاد کی مضبوطی یقینی بنانے کیلئے میرا جیتنا ضروری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفلسطین میں پائیدارامن تک ترکیہ نیٹو کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوششوں کو قبول نہیں کرے گا،صدرطیب اردوان
    Next Article حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.