تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں،وزیراعظم
    سیاست

    بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں،وزیراعظم

    adminadminجولائی 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی، اگلے مرحلے میں ملک بھر کے دس لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے۔

    یہ بات انہوں ںے بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا و دیگر موجود تھے۔

    انہوں ں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہے گیا اسے ترقی دیے بغیر پاکستان کی ترقی مکمل نہیں ہوگی، بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے لیے پانچ سو ارب روپے دیے ہیں، منصوبے سے 28 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا، منصوبے پر ستر فیصد رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی جبکہ تیس فیصد رقم صوبائی حکومت دے دی، یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کئی برس میں بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں کی مد میں پانچ سو ارب روپے ادا کرچکا ہے ہرسال بجلی کے بلوں کی مد میں ستر سے اسی ارب روپے ادا کیے گئے پیسہ یہاں آتا رہا مگر بجلی کے بل ادا نہیں ہوئے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے کہ ہر سال وفاق بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری رقومات ادا کرے۔

    ان کامزید کہناتھاکہ سولر پر ٹیوب ویلز منتقل ہونے سے بجلی کی مد میں ادا کی جانے والی رقومات میں کمی آئے گی، وفاق کا بوجھ بھی کم ہوگا، بلوچستان نے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تین ماہ میں صوبے بھر کے ٹیوب ویلز سولر سسٹم پر منتقل ہوجائیں گے، 28 ہزار ٹیوب ویلز کی اتنے کم وقت میں منتقلی آسان نہیں ہے اس کی ذمہ داری میں صوبائی کابینہ کو سونپتا ہوں۔

    انہوں  نے کہا کہ ملک بھر میں دس لاکھ ٹیوب ویلز ہیں جو تیل کی بجلی پر چلتے ہیں، صرف ان ٹیوب ویلز پر درآمد کیے گئے تیل کی مالیت سالانہ 3.5 ارب ڈالر ہے، ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے جلد ملک بھر کے لیے ماڈل لائیں گے، ان کی تیل سے سولر پر منتقلی کے لیے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے دانش اسکولوں کے لیے بھی رقم مختص کی ہے، دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کو بھی این ایف سی میں پیسہ ملتا ہے مگر اس کا رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے مسائل کے حل کے لیے یہ رقم ناکافی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے ایک ہزار بچے زراعت کی تعلیم کے لیے چین روانہ ہوں گے اس میں تمام صوبوں کے مقابل بلوچستان کا حصہ دس فیصد زیادہ ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کررہے ہیں، دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہوگا، کڑوے فیصلے نہ کیے تو تین سال بعد بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپارلیمنٹ انتخابی نشانہ نہ لینے بارے قانون سازی کرے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
    Next Article امریکا میں گرمی کی شدید لہر،درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.