تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے
    بین الاقوامی

    برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے

    adminadminجولائی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن:لیبر پارٹی حکومت بنائے گی یا ایک بار پھر ٹوری پارٹی ہو گی کامیاب؟، برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے۔پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

    انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے، عام انتخابات کیلئے برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

    عام انتخابات کے دوران معیشت میں بہتری، تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسائل، تعلیم اور صحت میں بہتری، بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات میں کمی کی امیدوار لگائے تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

    دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ایک بار پھر انتخابات میں جیت کیلئے پرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹرامر بھی ٹین ڈاوٴننگ سٹریٹ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں، غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کی بدولت گرین پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یوکے اور آزاد امیدوار کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

    ادھر یو گوو پول کے مطابق برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری ہے، برطانوی ایوان زیریں میں لیبر پارٹی 212 نشستوں کے ساتھ بڑی پارٹی ہو گی، لیبر پارٹی، وگ پارٹی کا 1832ء کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے، وگ پارٹی نے 1832ء میں 224 سیٹیں حاصل کی تھیں، لیبر پارٹی تقریباً 2 صدیوں کے بعد ایوان کی بڑی واحد پارٹی بن سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہری پور میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
    Next Article پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل پھر گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.