تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق
    پاکستان

    باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق

    adminadminجولائی 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کے پی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی شامل ہیں۔

    سابق سینیٹر ہدایت اللہ خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے تھے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے بھی باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے پولیس کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد اسمگلنگ اختیارات میں توسیع
    Next Article پی آئی اے کی نجکاری میں التوا، قومی خزانے کو 850 ارب نقصان کا انکشاف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.