تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی آئی اے کی نجکاری میں التوا، قومی خزانے کو 850 ارب نقصان کا انکشاف
    پاکستان

    پی آئی اے کی نجکاری میں التوا، قومی خزانے کو 850 ارب نقصان کا انکشاف

    adminadminجولائی 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں التوا ہونے سے قومی خزانے کو 850ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    خسارے میں چلنے والے ملکی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نجکاری کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں اداروں کی نجکاری ایک سال، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال اور تیسرے مرحلے میں تین سے پانچ برسوں کے دوران کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آخری مراحل میں ہے جس کے بعد امریکا میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل، ہاوٴس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کی جائے گی۔

    وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو التوا میں رکھنے سے قومی خزانے کو 850 ارب روپے کا نقصان ہوا، اسی طرح اسٹیل مل، ریکوڈک اور پی آئی اے جیسے منصوبوں کی نجکاری منسوخ کر کے معیشت کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا۔

    وفاقی وزیر نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اس عمل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا کہ پرائیویٹائزیشن کا عمل صاف اور شفاف ہو جسے میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا تا کہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نجکاری اس امر کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ ان اداروں کو اونے پونے داموں ادارے فروخت نہ کیاجائے بلکہ ان کی نجکاری سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کا عمل وضع کردہ قوانین و ضوابط کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور اس حوالے سے مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بتایاکہ اگلے مرحلے میں کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ اسٹیٹ لائف کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور پیکو کے ادارے بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، جن پر مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میڈیا کو بتایا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے اس لئے نجکاری کا سارا عمل مربوط بنیادوں پر ہوگاالبتہ بعض محکموں کی نجکاری کے حوالے سے معاملات کابینہ کمیٹی کے سپرد ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید پیش رفت ہوگی۔

    اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پرائیویٹایزیشن نے بھی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اب تک کی ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پی آئی اے کی حتمی بولی کا مرحلہ عمل پزیر ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleباجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق
    Next Article 2 ہزار اشیا پر پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.