تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مالدیپ کے صدرپر کالا جادو کرنے کا الزام ،خاتون وزیر سمیت 2افراد گرفتار
    بین الاقوامی

    مالدیپ کے صدرپر کالا جادو کرنے کا الزام ،خاتون وزیر سمیت 2افراد گرفتار

    adminadminجون 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مالی: مالدیپ میں صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں وزیر مملکت ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز کو گرفتار کرلیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شمناز سلیم کے سابق شوہر آدم رمیز بھی وزیر کے عہدے پر فائز تھے اور دونوں کو گزشتہ روز ہی عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا اور آج ان کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔

    پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ماحولیات کی وزیر مملکت شمناز سلیم کو 2 دیگر افراد کے ہمراہ اتوار کو گرفتار کر کے 7 دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

    مالدیپ کے آئین میں کالے جادو کی کوئی سزا متعین نہیں ہے البتہ شرعی قوانین کے تحت کالے جادو پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ محمد معیزو جب میئر تھے تو شمناز اور رمیز سٹی کونسل کے ممبر تھے اور تینوں کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے۔

    گزشتہ برس نومبر میں معیزو کے صدر بننے پر شمناز کو پہلے صدر کی سرکاری رہائش گاہ ملیاج میں وزیر مملکت اور پھر وزارت ماحولیات منتقل کیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شمناز سلیم کے سابق شوہر رمیز 6 ماہ سے زائد عرصے سے عوامی منظر نامے سے غائب ہیں اور اپنے ساتھی محمد معیزو کے صدر بننے کے بعد سے مکمل خاموش ہیں۔

    مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا جب کہ پولیس نے دونوں وزرا کی گرفتاری میں کالے جادو کے عنصر کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleافغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں بھی حق پہنچتا ہے کہ ہم بھی جواب دیں،خواجہ آصف
    Next Article ٹی20 ورلڈکپ ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کاخدشہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.