تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغانستان کو شکست دے کر جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچ گیا
    کھیل

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغانستان کو شکست دے کر جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچ گیا

    adminadminجون 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تاروبا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر ساوٴتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا، فاتح ٹیم نے57 رنز کا ہدف 9 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر ساوٴتھ افریقہ کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

    افغان ٹیم کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بری طرح ناکام ثابت ہوا اور ساوٴتھ افریقہ کی تباہ کن باوٴلنگ کے سامنے تمام بیٹرز بے بس نظر آئے، عظمت اللہ عمرزئی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا، اوپنر رحمان اللہ گرباز، محمد نبی اور نور احمد بغیر کھاتہ کھولے ہی آوٴٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔

    عظمت اللہ عمرزئی نے 10، گلبدین نائب نے 9، کریم جنت، کپتان راشد خان نے 8، 8، ابراہیم زدران، ننگیالیا کھروٹ اور نوین الحق نے 2، 2، رنز بنائے، یوں پوری افغان ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ساوٴتھ افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور بتریز شمسی نے 3، 3، کاگیسوربادا اور اینریچ نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    57 رنز کے ہدف کے جواب میں ساوٴتھ افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو ان کیخلاف افغان پلیئرز باوٴلنگ میں بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے جبکہ صرف فضل الحق فاروقی نے گزشتہ میچوں کی طرح اپنی پرفارمنس برقرار رکھی اور پہلے ہی اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی وکٹ حاصل کی۔

    کوئنٹن ڈی کوک کے آوٴٹ ہونے کے بعد ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم نے 8.5 اوورز میں ہدف آسانی سے عبور کر لیا، دونوں نے بالترتیب 29 اور 23 رنز بنائے، شاندار کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    آج شام ساڑھے 7 بجے دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک کی معیشت کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہو گا،یوسف رضا گیلانی
    Next Article عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟، محفوظ فیصلہ آج سنائے گی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.