تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بندوق کے زور پر کسی کو حکمرانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسد قیصر
    سیاست

    بندوق کے زور پر کسی کو حکمرانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسد قیصر

    adminadminجون 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قبائل میں 21 آپریشن ہوئے آپ (حکومت) نے کیا سہولیات دیں، امن کے لیے طریقے ہیں لیکن آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اور کسی کو بندوق کے زور پر حکمرانی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    پشاور میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ واضع کرتا ہوں جب تک فاٹا میں امن قائم نہیں ہوتا ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا، قبائلی اضلاع میں 21 آپریشنز کیے گئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا میں چھ اور سات فیصد ٹیکس کا فیصلہ کیا ہمارے احتجاج پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا، وفاق نے قبائلی اضلاع کے لیے 64 ارب روپے مختص کیے جبکہ تنخواہوں کے اخراجات 128 ارب روپے بنتے ہیں، انضمام کے وقت وعدہ کیا گیا قبائلی کے لیے ہر سال سو بلین روپے دیں گے مگر تین فیصد این ایف سی ایوارڈ کے بھی نہیں دیے گئے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ قبائلی کا روزگار افغانستان سے ہے اب اس کی بھی اجازت نہیں دی جارہی، حکومت کا عوام کا احساس ہی نہیں ہے، کہتے ہیں اسمگلنگ ہورہی ہے تو کیا دنیا میں کسی بھی سرحد پر اسمگلنگ نہیں ہوتی؟ کبھی اسلام کے نام پر لڑتے ہیں اور کبھی گرم پانی کے لیے، یہ نہ اسلام کی لڑائی تھی اور نہ گرم پانی کی بلکہ سب مفادات کی جنگ تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پچاس سال پہلے والا امن اور سہولیات چاہیئیں، آج صحت، تعلیم روزگار کی سہولتیں نہیں دی، قبائلی اضلاع میں 21 آپریشن کر کے بھی کوئی سہولیات نہیں دی گئیں جبکہ امن، کتاب اور قلم چھین کر نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھمائی گئی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہماری لاشوں پر اب پھر آپریشن عزم استحکام کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ میں آپریشن کے حوالے سے بحث کی جائے کیونکہ امن قائم کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، بغیر مشاورت کے کسی صورت بھی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آخری دم تک لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست
    Next Article پاکستان کا افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم قدم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.