اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہرا تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، آج پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب جاری ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو حج اور عیدالضحیٰ کے موقع پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ ہماری عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو ظلم غزہ میں ڈھایا جا رہا ہے اور غزہ میں تقریباً 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، جن میں شی خوار بچے بھی تھے، اس سے بڑا ظلم عصر حاضر میں دیکھتی آنکھ نے ایسے دلخراش واقعے نہیں دیکھے۔
وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے آہسہ آہستہ نکل کر ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہرا تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، آج پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔