تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » محمود خان اچکزئی اگر چاہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں،پی ٹی آئی
    سیاست

    محمود خان اچکزئی اگر چاہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں،پی ٹی آئی

    adminadminجون 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ ویسے تو عمران خان نے کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم الائنس کی طرف سے محمود خان اچکزئی اگر چاہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ اگر محمود خان اچکزائی اپوزیشن الائنس (تحریک تحفظ پاکستان) کے پلیٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ انکی مرضی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، بانی چیئرمین ان چوروں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی کا پہلے ٹیکس نمبر ہی نہیں تھا جب وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تو میڈیا چینل کیسے خرید لیا، یہ بات محسن نقوی سے بھی کوئی پوچھ لے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کی گندم ادھر ہی پڑی ہوئی ہے۔اعظم تارڑ صاحب کہتے ہیں کہ انکوائری کی ضرورت ہی نہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ میں ایک چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے جیل میں سہولیات سے آراستہ تھے، بانی تحریک انصاف کی آدھا گھنٹہ بمشکل 6 لوگوں ملاقات کروائی جاتی ہے جبکہ بیٹوں کے ساتھ مہینوں میں کہی ایک بار تھوڑی سے بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات وہ مسلم لیگ ن کا آدمی ہے جبکہ جیل سپرٹنڈنٹ اسد وڑائچ میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا اس معاملے پر آئی پنجاب کو بھی پارلیمنٹ بلا کر جواب لیا جائے گا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے ٹیکسیشن تفصیلات اب تک ہمیں نہیں بتائی، پی ڈی ایم ٹو حکومت نے ملک کی عوام برباد کر دیا گیا، بجٹ جو پیش کیا گیا اس کی کاپیاں ہی پہلے نہیں دی گئیں، تو ہمیں کیسے پتہ چلتا کہ بجٹ میں کیا کچھ پیش کیا جارہا ہے، ان کے بجٹ میں یہ کونسا طریقہ ہے کہ غریب پر سمز بند کر رہے ہیں، یہ بجٹ لندن پلان کا حصہ ہے عوام کے فائدے کے لئے نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس ، میلٹری ، ایف سی ، سب ریاست کے ٹولز ہیں، ہم سب اسی طرح ریاست کا حصہ ہیں آپ راستہ نہیں روک سکتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پارٹی قیاد کے خلاف کیسز ختم کیے جائیں جبکہ صنم جاوید، یاسمین راشد سمیت دیگر قائدین کو رہا کیا جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جیل سے باہر نکلتے ہیں پی ٹی ائی قائدیں اور کارکن دوبارہ گرفتار ہو جاتے ہیں، جج صاحان کو فیصلے لکھنے سے روکا جاتا ہے، جس ملک میں ائین و قانون کے مطابق فیصلے نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔

    عمر ایوب نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے کہا کہ اب تک نیا بنایا جانے والا ادارہ کتنی سرمایہ کاری پاکستان لایا؟ جب پڑھے لکھے لوگ کسی ادارے میں نہیں ہونگے وہ کیسے ادارہ چلا سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleریاستی ادارے ہمارے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
    Next Article وفاقی بجٹ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لئے معاون لیکن مہنگائی بڑھے گی، موڈیز
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.