تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کی ملاقات ، روس جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو
    بین الاقوامی

    سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کی ملاقات ، روس جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو

    adminadminجون 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے روس جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی جدہ پہنچ گئے۔ قومی سلامتی کے مشیر اور یوکرین میں سعودی سفیر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

    بعد ازاں یوکرینی صدر شاہی محل پہنچے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے روس جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
    ملاقات میں زیلنسکی اور سعودی ولی عہد کی 3 ماہ قبل ہونے والی ملاقات میں امن منصوبے کو فروغ دینے اور جنگی قیدیوں کے تبادلے پر طے پانے والے امور پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    خیال رہے کہ فروری 2022 میں روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا اور اس کے چار علاقوں پر قبضہ کرکے نام نہاد ریفرنڈم کرایا اور ان علاقوں کو روس میں ضم کرلیا۔

    مغربی ممالک کی حمایت یوکرین کو حاصل ہونے کے باوجود 2 سال سے روس نے جنگ مسلط کر رکھی ہے اور دونوں جانب جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

    سعودی عرب کے بدستور روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات قائم ہیں۔ اس لیے وہ جنگ بندی میں ثالثی کا کردار بہتر طور پر نبھا سکتا ہے۔

    سعودی عرب نے روس یوکرین جنگ پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش میں گزشتہ برس اگست میں جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی بھی کی تھی جس میں روس کے علاوہ 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

    خیال رہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مئی 2023 میں جدہ میں ہونے والی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ایم ایف کانئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار
    Next Article سب کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.