تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان
    بین الاقوامی

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

    adminadminجون 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس : یورپی انتخابات میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔

    غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر میکرون کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کی توجہ امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کے موضوع پر رہی۔

    نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 برس کے جورڈن بارڈیلانے سنبھالی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر کے یورپی انتخابات میں فرانسیسی ووٹوں میں انتہائی دائیں بازو کی اکثریت کے بعد ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کرنے کے اعلان پر فوری ردِ عمل میں جیتنے والی رہنما میرین لی پین نے کہا ہے کہ "اگر فرانسیسی ہمیں اختیار دیں اور ہم پر اعتماد کریں تو ہم اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے تیار ہیں۔

    میکرون کو شکست دینے والی لی پین اس سے قبل 2017ء اور 2022ء کے صدارتی انتخابات میں میکروں سے دوبار الیکشن ہار گئی تھیں۔ وہ دوبارہ 2027ء میں ہونے والے انتخابات میں دوبارہ صدارت تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی اسمبلی، عمر ایوب کو عدالت میں جانے سے روکنے پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ
    Next Article ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی، صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، شبلی فراز
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.