تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نریندرمودی نے تیسری مرتبہ بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
    بین الاقوامی

    نریندرمودی نے تیسری مرتبہ بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    adminadminجون 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: نریندرمودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ان کے ساتھ اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھایا۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل راشٹراپتی بھاون میں منعقدہ تقریب میں صدر دروپادی مورمو نے نریندر مودی سے حلف لیا اور تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے کا ریکارڈ برابر کردیا، اس موقع پر خطے کے 7 ممالک کے رہنماؤں، بالی ووڈ اسٹارز، صنعت کاروں سمیت ہزاروں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ہمراہ نئی اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھالیا ہے، جن میں سے 30 کابینہ وزرا، 5 آزاد اور 36 وزرائے مملکت ہوں گے، جن کے قلم دان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 73 سالہ نریندر مودی نے یکم جون کو مکمل ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں اتحادیوں کے ہمراہ اکثریت حاصل کرکے ریکارڈ تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کا موقع حاصل کرلیا ہے لیکن پیش گوئیوں کے برعکس ان کی جماعت کو ماضی کے دو ادوار کے مقابلے میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔

    بھارتی انتخابات کے ان نتائج کو نریندر مودی کے لیے دھچکا قرار دیا گیا ہے کیونکہ انتخابات سے قبل تمام پولز اور سرویز میں نریندر مودی کو مقبول ترین رہنما کے طور پر دکھایا گیا تھا اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لیے 2019 کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔

    اس سے قبل پنڈت جواہر لعل نہرو بھارت کے واحد وزیراعظم تھے جو تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اب مودی دوسرے بھارتی وزیراعظم بن گئے ہیں جو یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

    نریندر مودی نے جمعے کو ان کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب انہیں اتحاد کو سربراہ نامزد کرنے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ ہم اکثریت حاصل کرچکے ہیں لیکن ملک چلانے کے لیے اتفاق رائے اہم ہے اور ہم متفقہ طور آگے بڑھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہوسکتا ہے کہ شہباز شریف تین ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، منظوروسان کی پیشگوئی
    Next Article انڈونیشیا میں اژدھا خاتون کو نگل گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.