تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
    نمایاں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

    adminadminجون 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور چین کے صدر شی جنپنگ کے درمیان اہم ملاقات پاکستان کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے بیجنگ دورے کے اختتام پر ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو چین کے صدر شی جنپنگ سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ چین کے دورے میں پاکستانی وفد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر شامل تھے۔

    چینی کمپنیوں کے ساتھ تجارت اور بزنس کی نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے وفد کے ہمراہ پاکستان کے نامور تاجر بھی تھے۔ جنھوں نے دو طرفہ تجارت کے لیے دوست ملک کی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    بیجنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں میں باہمی اعتماد، مشترکہ اصولوں اور اسٹریٹجک گورننس پر قائم مضبوط پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پر زور دیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے بقول دونوں ممالک نے مختلف امور پر ایک دوسرے کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو آگے بڑھانے اور جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیر اعظم شہباز نے ملاقات کے دوران خصوصی طور پر سی پیک پروجیکٹس کو محفوظ تر بنانے، پاکستان میں چینی عملے اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور بات چیت کو برقرار رکھنے، تمام شعبوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے، دو طرفہ اور عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    خیال رہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور چین نے 23 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

    اسلام آباد میں دستخط کیے گئے مفاہمت کی یادداشتوں میں ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، میڈیا، صحت، پانی کا انتظام، سماجی اقتصادی ترقی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبے شامل تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنریندر مودی آج تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
    Next Article ریما خان حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    نومبر 11, 2024

    اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

    اکتوبر 30, 2024

    حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی زخمی ہوگئے

    اکتوبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.