تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید

    adminadminجون 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ: اسرائیل کی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں فضائی، بری اور بحری کارروائیاں کیں اور اس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کو درجنوں فضائی کارروائیاں کی گئیں اور خاص طور پر مرکزی غزہ کے علاقوں دیرالبلاح اور نصیرت ، جنوب میں رفح کے مغربی علاقوں میں رہائشی عمارتیں اور غزہ سٹی کے شمال میں کئی علاقے نشانہ بنے۔

    وزارت صحت نے کہا کہ الاقصیٰ شہدا اسپتال میں شہیدوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی ہے اور ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

    غزہ کی وزارت نے بتایا کہ درجنوں زخمی فرش پر لیٹے ہوئے ہیں اور طبی عملہ دستیاب ادویات کے ذریعے ان کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن ان کے پاس ادویات کی کمی ہے اور پورے غزہ میں ادویات اور غذائی قلت کا سامنا ہے اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسپتال کا مرکزی جنریٹر بھی بند ہوگیا ہے۔

    میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نصیرت اور وسطی غزہ کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں سے 210 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

    قبل ازیں ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گلیوں میں تاحال کئی لاشیں اور زخمی افراد پڑے ہوئے ہیں۔

    اسرائیل کی بدترین بمباری کے باعث علاقے میں رابطے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے تاہم الجزیرہ کے رپورٹر نے ٹیلی فون کے ذریعے آگاہ کیا کہ حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وحشت زدہ شہری بے بس ہیں کہ وہ کہاں جائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہر منٹ بعد دھماکا ہوتا ہے، ایمبولینسز زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں جہاں ہم پھنسے ہوئے ہیں، ہسپتال کے اندر افراتفری کا ماحول ہے، زخمیوں میں بچوں کی بڑی تعداد ہے۔

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) سے منسلک ماہر اطفال ڈاکٹر تانیا حاج حسن نے بتایا کہ الاقصیٰ ہسپتال مکمل طور پر خون سے نہا گیا ہے اور یہ ایک مذبح خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے جو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں اس میں نظر آرہا ہے کہ مریض خون کے تالاب میں ہر جگہ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے اعضا زخموں سے چور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قتل عام کا منظر نظر آرہا ہے، وہاں صورت حال دگرگوں ہے اور زخمیوں کی تعداد علاج کی سہولت سے کہیں زیادہ ہے۔

    ادھر اسرائیلی فوج نے مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نصیرت میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بعد میں ایک بیان میں بتایا کہ نصیرت میں کارروائی کے دوران زیرحراست 4 اسرائیلیوں کو رہا کروایا ہے، جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے گرفتار کیا تھا۔

    اسرائیلی فوج نے رہا ہونے والے افراد کے بارے میں بتایا ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے 210 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اسرائیل نے وسطی غزہ میں نصیرت مہاجر کیمپ پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے قتل عام کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 7 اکتوبر سے اب تک 36 ہزار 801 سے زاید فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleساہیوال کے اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دم گھٹنے سے 4 نومولود جاں بحق
    Next Article ایسا نہیں کہ پاکستان پچھلے میچ کی طرح ہم سے بھی ہار جائے،روہت شرما
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.