تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، یو این سی ٹی ڈی فورس کے لیے معاونت کی پیشکش
    امریکہ

    محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، یو این سی ٹی ڈی فورس کے لیے معاونت کی پیشکش

    adminadminجون 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے لیے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماوٴں کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقوام متحدہ میں امن مشنز اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز کے لیے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان پولیس کے افسران کی کئی برس بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق یہ سلسلہ اب بحال کیا جائے گا اور جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے اور انہیں تعیناتی ملے گی۔

    محسن نقوی اور انتونیو گوتیریس کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی، جس میں وفاقی وزیرداخلہ نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش بھی کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ سی ٹی ڈی فورس کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے محسن نقوی کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں پنجاب پولیس میں میثاق سینٹرز ،تحفظ سینٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے۔ خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں۔ خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا consider کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2022 سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔ دنیا میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ خصوصاً آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔ آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدورانِ عدت نکاح کیس ، بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست دائر
    Next Article موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے،جسٹس منصور علی شاہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.