تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے،وزیراعظم
    سیاست

    پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے،وزیراعظم

    adminadminجون 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ:وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں دوست ممالک کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے نتیجہ خیز بنائیں،پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں۔چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

    وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا پاک چائنہ فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اور بھائی چارے کی کہیں مثال نہیں ملتی، پاک چائنہ فرینڈ شپ کی تقریب میں خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں نے 1981میں پہلی بار چائنہ کا دورہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھارہا ہے، پاک چین کی دوستی بے لوث اورہر آزمائش کی گھڑی میں پوری اتری ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج چائنہ کی تجارت ٹریلین ڈالر میں جا پہنچی ہے ، چائنہ کی مدد سے خلائی مشن کا مشترکہ پروگرام دونوں ممالک کی بہت بڑی کامیابی ہے، آج جتنے بھی پاکستانی اور چینی مہمان اس تقریب میں موجود ہیں وہ ایک خاندان کی مانند ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں آج ہمیں چیلنجز اور بحرانوں سے نکلنے کیلئے ایک دوسرے کی کوششوں اور خصوصی طور پر چینی ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت محنت کرنا ہوگی، یہاں سوال یہ ہے ہمارے کاروباری افراد بھی سخت مخنت کرتے ہیں ،لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم اس طرح سے زرمبادلہ کیوں نہیں اکٹھا کر سکے؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور فیملی ممبران ایک دوسرے سے یہ سوال کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہوگا، چینی ماڈل کی کامیابی کے پیچھے ایک پوری کی پوری تاریخ ہے جس سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے، چینی ماڈل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ چائنہ نے ہمیشہ دوسرے ممالک سے تصادم کے بجائے باہمی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

    شہازشریف نے کہا کہ شی جی پنگ ایک بصیرت رکھنے والے لیڈر ہیں ، جنہیں پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ چینی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے،آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں چل سکتی،وقت آگیا ہے کہ دونوں دوست ممالک کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے نتیجہ خیز بنائیں،پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم نےتقریر کے دوران علامہ اقبال کے شعر بھی پڑھ کر سنائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، بدعنوانی کے خاتمے،بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اوربرآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بشام میں چینی ورکرز پر حملے کا واقعہ افسوسناک تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اپنے بہن بھائیوں کی طرح عزیز ہے، وزیراعظم سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، بشام میں چینی شہریوں پر حملہ پاکستان دشمن عناصر نے کیا، یہ حملہ انہوں نے پلان کیا جو سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمن ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتہا پسند رہنما کی قیادت میں یہودی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخل
    Next Article نیب ترامیم کیس ،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.