تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعلیٰ کے پی تو قتل کا ملزم ہے، اس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے،فیصل کریم کنڈی
    سیاست

    وزیراعلیٰ کے پی تو قتل کا ملزم ہے، اس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے،فیصل کریم کنڈی

    adminadminجون 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: گورنر خبیرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی تو قتل کا ملزم ہے، اس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔ یہ اصل میں سیاسی یتیم ہیں اور اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر میں ان کی اس کوشش کو ناکام بنادوں گا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت کے خلاف سخت بیانات دیتے رہتے ہیں، اسی کے جواب میں گورنر کے پی نے ایک نجی ریڈیو چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وزیر اعلیٰ سے آپ کیا امید رکھ سکتے جو قتل کا ملزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تو اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، اس کے علاوہ ان پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسے وزیر اعلیٰ سے آپ کیا امید رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے بیانات سن کر خوشی ہوتی ہے، ایسے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں کچھ محسوس ہو رہا ہے لہٰذا انہیں ایسی باتیں کرنے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سوئچ آن آف کرنے کی بات کرتے ہیں، میرے پاس ایک ایسا بٹن ہے جس جب میں آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، میرے پاس کون سا بٹن ہے اس کے حوالے سے میں صحیح وقت پر بتاؤں گا۔

    فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو اس کیلیے دوا استعمال کریں، مجھ سے خائف نہ ہوں۔

    گورنر کے پی نے مزید کہا کہ میں ایک ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، میں بہت عرصے سے ایک بیان دے رہا ہوں کہ میں کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں سیاسی یتیم ہیں اور اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر میں ان کی اس کوشش کو ناکام بنادوں گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسنی اتحاد کونسل کا گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
    Next Article انتہا پسند رہنما کی قیادت میں یہودی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخل
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.