تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حکومت کو بانی تحریک انصاف سے دھیان ہٹا کر عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، بلاول بھٹو
    سیاست

    حکومت کو بانی تحریک انصاف سے دھیان ہٹا کر عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، بلاول بھٹو

    adminadminجون 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عوام نفرت کی سیاست سے مایوس ہیں اور حکومت کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے دھیان ہٹا کر عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ہمیں اپنے محدود وسائل پر اس بات پر توجہ دینا پڑے گی کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ اپنی خدمات کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔

    پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو وفاق کی نفرت کی سیاست پر دلچسپی نہیں رکھتے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنے مسائل کا حل نکلے، ہمارے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو بھی مسائل کا حل دینا چاہیے نہ کہ عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے، اس کے اپنے مقدمات ہیں، اس کا مقابلہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں یہ مکافات عمل ہے، جب تک جینوئن جمہوری رویہ نہیں اپنایا جائے گا تو اس کا نقصان ہوتا رہے گا، لہٰذا ہم اپنے کام پر دھیان دیں، ہمارے اوپر کارکردگی کی ذمہ داری ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور وزیراعلیٰ نے مشکل معاشی صورت حال بھی سامنے رکھی ہے اور مختلف منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے پیسہ ملنا چاہیے وہ بھی غیریقینی ہے لیکن ہم پوری کوشش کریں گے اور جانتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں اور بجٹ سے پہلے یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محدود وسائل پر اس بات پر توجہ دینا پڑے گی کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ اپنی خدمات کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہم سب دن رات محنت کریں تاکہ عوام کی توقعات پر پورے اتر سکیں، ہمارے وزرا محنت سے کام کریں جو نظر بھی آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منصوبے، بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر کھلی کچہریوں میں عوام کی رائے لے کر فیصلے کریں گے لیکن یہ آئسولیشن میں نہیں ہونا چاہیے، اراکین اسمبلی یا وزرا کو پارلیمان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی وقت دینا پڑے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست ہم بند کریں، اگر ہم اپنی کارکردگی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو بہتر افراد کا چناؤ کرکے کارکردگی بہتر کریں اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنی ٹیموں کو ٹاسک دیتے ہیں تو اس سے مکمل کرنے کا موقع بھی دیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے چاہے حلقوں کی لڑائیاں ہوں یا کوئی اور وجہ ہو پارٹی اور حکومت کی کارکردگی پر نقصان نہیں ہونا چاہیے، اس پر میں الیکشن کے دوران بات نہیں کر رہا تھا لیکن اب کارکردگی پر فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اسلام آ باد میں جو نفرت کی سیاست چل رہی ہے اس سے وہ بہت مایوس ہے اور سچ تو یہ ہے کہ پورے ملک میں اس طرح کی سیاست ہے، حکومت، اسمبلی اور سب کو وفاقی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور ان کی آواز بننا چاہیے اور ہم ان کے مسائل کا حل مل کر نکالنے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کیا اور شکست دی، ہمارے علاقائی حالات براہ راست ہمارے کرائم کی صورت حال سے براہ راست منسلک ہے۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ ہر 6 مہینے بعد بیٹھ کر کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، اسکول کی طرح رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور وزیراعلیٰ سے تمام وزرا کی رپورٹ لوں گا لہٰذا تمام اراکین عوامی رابطے جاری رکھیں، وزرا کو بھی دستیاب ہونا چاہیے اور اراکین کے لیے مخصوص دن رکھیں جہاں آپ عوام کے لیے بھی دستیاب ہوں۔

    وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں اور کارکنوں کو رکن اسمبلی یا وزیر کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، اگر وہ آپ سے ملنا چاہیں تو آپ کو دستیاب ہونا، اگر ان کا کوئی کام ہے تو اس کے لیے کوشش کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی متنازعہ ٹوئٹ معاملہ، روٴف حسن اور بیرسٹر گوہر کے بیان قلمبند
    Next Article سنگدل باپ کا تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.