تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی
    بین الاقوامی

    عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

    adminadminجون 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:بانی تحریک انصاف کی متنازع ویڈیو پوسٹ پر ایف آئی اے کے نوٹس پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔

    عمر ایوب خان کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹس کا تحریری جواب بھجوایا گیا ہے۔تحریری جواب میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے ہتک آمیز نوٹس بھجوایا، جس میں مبہم، مشکوک اور غیر قانونی سوالات پوچھے گئے۔

    عمر ایوب نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ نوٹس سقوطِ ڈھاکا سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومت نے کمیشن قائم کیا۔ کمیشن نے 1972ء میں عبوری، 1974ء میں مکمل رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کو نہ مسترد کیا گیا، نہ ہی اس کے مندرجات کی تردید کی گئی۔

    عمر ایوب کے وکلاء کا ایف آئی اے کو تحریری جواب میں کہنا ہے کہ کمیشن نے جنرل یحییٰ خان اور جنرل امیر عبداللّٰہ نیازی کے بیانات قلم بند کیے، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے۔

    تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پر مشتمل محکمہ ہے، نہ ہی عدالتوں سے بالا کوئی ادارہ ہے، اس نوٹس کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی سیکریٹری جنرل کو نشانہ انتقام بنانا ہے۔

    عمری ایوب کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے جواب کی تیاری کے لیے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے۔ہم نوٹس کے ذریعے کیے گئے پروپیگنڈے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا حق بھی استعمال کریں گے، ایف ا?ئی اے کے نوٹس کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا حق بھی استعمال کریں گے۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی کے قائدین کی ایف آئی اے میں طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات روف حسن ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔

    بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجسٹس بابرستار کے خلاف مہم، ایکس کے قانونی امور کے سربراہ سے رابطے کا فیصلہ
    Next Article عدالت کا جوفیصلہ بھی ہوا اس پر عمل کروں گا،فیصل واوڈا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.