تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی لوک سبھاانتخابات، بی جے پی اتحاد کو سادہ اکثریت مل گئی
    بین الاقوامی

    بھارتی لوک سبھاانتخابات، بی جے پی اتحاد کو سادہ اکثریت مل گئی

    adminadminجون 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اتحادی جماعتوں این ڈی اے نے حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سامنے آنے والے حتمی نتائج کے مطابق 543 نشستوں میں سے 291 پر این ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ انہیں 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس اور دیگر جماعتوں کے اتحاد انڈیا نے اب تک 215 نشستیں جیت لیں اور اْسے 15 پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کیں اور انہیں ایک پر برتری حاصل ہے۔

    قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا کے الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے تیسری بار حکومت بنانے جارہی ہے۔

    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’عوام نے ایک بار پھر ہم پر بھروسہ کیا، آج بڑا دن ہے کیونکہ این ڈی اے تیسری بار حکومت بنانے جارہی ہے، الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہوئی‘۔

    مودی نے کہا کہ یہ دراصل چالیس کروڑ بھارتیوں کی جیت ہے کیونکہ ایک بار پھر عوام نے این ڈی اے کو بھاری اکثریت دے کر کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سمیت ہم نے مشکل وقت میں وہ فیصلے کیے جو قوم اور بھارت کے لئے بہتر تھے۔

    بھارتی وزیر اعظم نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن اور انتخابی امور انجام دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی گرمی میں سب نے بہترین کام کیا۔

    مودی نے بتایا کہ ریاست کیرالہ اور اڑیسہ میں بھی ہم نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے جہاں پہلی بار ہم وزیراعلیٰ لانے کی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

    بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد این ڈی اے نے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

    خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 40 سیاسی جماعتوں کو نوٹس
    Next Article جسٹس بابرستار کے خلاف مہم، ایکس کے قانونی امور کے سربراہ سے رابطے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.