تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے عدالت نے تاریخ طلب کرلی
    پاکستان

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے عدالت نے تاریخ طلب کرلی

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 روز میں تاریخ طلب کرلی۔ جسٹس محسن نے ریمارکس دیے کہ اگر تاریخ نا دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا۔

    بلدیاتی انتخابات نا کرانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز بھی معطل کر دیے۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی و دیگر وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پٹشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا، لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس لگا سکیں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز کیوں نہیں ہو رہے؟

    حکام الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے شیڈول دیا ہوا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 125 یونین کونسل کی حد تک حلقہ بندیاں ہو چکیں نئی کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ ہے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے ہیں۔ کیا بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، شہباز شریف سب کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں کہ کسی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن وکیل کو ہدایت کی کہ نیشنل اسمبلی کے حلقوں سے یونین کونسل کو مکس نا کریں، کیا ہر دو تین ماہ بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت سے پوچھ کر آئیں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تاریخ بتا دیں۔ جسٹس محسن نے ریمارکس دیے کہ اگر تاریخ نا دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے ایم سی آئی کے نام پر سارے شہر کی تباہی پھیر رہا ہے، بغیر لوکل گورنمنٹ آپ نے اربوں کے ٹیکس لگا دیے، اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن تاریخ نہیں دیں گے تو چیف الیکشن کمشنر کو بتا دیں اور وفاقی حکومت کو بھی بتا دیں توہین عدالت نوٹس کروں گا، بغیر کسی اختیار کے سی ڈی اے نے ایم سی آئی کے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کر لیے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ اس حوالے سے دوسری عدالت میں بھی کیس زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کسی دوسری کورٹ کا ذمہ دار نہیں میں اپنی کورٹ کو ذمہ دار ہوں، جو آپ کو سمجھ آتی ہے وہ تاریخ دے دیں ایک ہفتے کا وقت دے رہا ہوں، وفاقی حکومت اگر الیکشن نہیں کراتی تو میں ان کو دیکھ لوں گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر دلائل طلب
    Next Article چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا،وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.