تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا،وزیراعظم
    پاکستان

    چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا،وزیراعظم

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا، چاہیے طوفان، جنگ اور مشکلات آئیں چین نے بھائیوں کی طرح ساتھ نبھایا، تمام معاملات میں پاکستان چین کے ساتھ ہے۔ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال ہے۔

    دورہ چین پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آج چین کے دورے پر جا رہا ہوں، چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال دوستی ہے، ہم دونوں ملک ایک دوسرے پر اعتبار کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کا تعلق ایک ہمسایے کا ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا، چاہیے طوفان، جنگ اور مشکلات آئیں چین نے بھائیوں کی طرح ساتھ نبھایا، تمام معاملات میں پاکستان چین کے ساتھ ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے گزشتہ دور میں چین کیساتھ پاکستان کی دوستی اور تعلق نئے دور میں داخل ہوئے، چین پاکستان کا ایسا دوست ہے جس کی مثال ملنا مشکل ہے، چین کیساتھ پاکستان کا تعلق 75سال پر محیط ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 145ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس نئے باب کے آغاز سے پاکستان میں بجلی کے اندھیرے چھٹ گئے، میرا یہ دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کی ایک اور اونچی سمت متعین کرے گا، اس دورے میں سی پیک کو نئے دور میں داخل کریں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتوں کے قیام اور حکومت سے حکومت کے درمیان بڑے منصوبوں پر مربوط غور ہوگا، دورے کے دوران بزنس ٹو بزنس روابط میں بہتری لانے کیلئے بات چیت ہوگی، چین کے صدر شی جن پنگ ایک ویژنری رہنما ہیں، تائیوان کو پاکستان چین کا ٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے عدالت نے تاریخ طلب کرلی
    Next Article توہین عدالت پر نوٹسز ، مصطفی کمال نے غیرمشروط معافی، فیصل واوڈا نے جواب جمع کرادیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.