تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وفاقی بجٹ میں فنڈز نہ ملنے پر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    سیاست

    وفاقی بجٹ میں فنڈز نہ ملنے پر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    adminadminجون 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق کا بجٹ آرہا ہے اس میں ہمیں لگا کہ ہمارے حق پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے تو ہم اسلام اباد کی طرف مارچ کریں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام پاکستان بننے سے اب تک قربانی دے رہے ہیں، فاٹا کے لوگ آتے ہیں اور ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہم سے وعدہ کیا تھا کیوں پورا نہیں کیا جا رہا، ہم ان کو کیا جواب دیں گے کیوں ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ہمیں فوراً سے پہلے ان کے پیسے نہ ملے تو پھر ردعمل کے لئے تیار رہیں، دہشت گردی کے خلاف ایک روپیہ نہیں دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ احتجاج میں ہمارے ساتھ فاٹا کے عوام بھی ہوں گے، ہم ہیلتھ کارڈ کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے تک لے کر جائیں گے، یقین دلاتا ہوں جو بجٹ تجاویز دی گئیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، جو بجٹ ہم نے رکھا ہے اس سے زیادہ پیسہ ہمیں آنا ہے، پریشانی نہ لیں فیڈرل بجٹ کے بعد اس میں کمی نہیں آئی گی بلکہ زیادہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کا تناسب دیکھا جائے تو گروتھ ایک فیصد تک پہنچ چکا ہے، ہمیں پیسے نہیں دیئے جا رہے تو بتایا جائے یہ پیسہ آخر کدھر جا رہا ہے، ہمیں پچھلے سال نوے ارب ملنے تھے جو صرف 60 ارب ملے ہیں، جب پیسے مانگتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ان کا رویہ صحیح نہیں، کرائے کے معاہدے کر کے ملک کو اس حال تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے بجٹ کو بڑھایا ہے، بہتر ہے مینڈیٹ چوری کرنے والے شہید ہونے کے بجائے خود ہی عزت سے چلے جائیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے دیئے ہیں، مزید دیں گے، جو لوگ میرے صوبے کے لوگوں کو منشیات کے ذریعے مار رہے ہیں ان کے خلاف سزائے موت کا قانون پاس کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایسے کیسز بنائے گئے جن کا نہ سر ہے نہ پیر۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اس لئے پندرہ ارب رکھے گئے ہیں، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیا جائے گا، اب ہم سولرائزیشن کی طرف جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کو سولر پر ڈالا جائے گا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 156 سے 162 ایسے فیڈرز ہیں جہاں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ایسے فیڈرز کو سولر ہر منتقل کریں گے تاکہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکلیں، امن و امان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم پولیس کو اپنے وسائل سے بھی پیسے دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے گی جس میں شہداء کی بیواؤں کو پانچ پانچ مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے، عوام سے پھر کہتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کی پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن فوری ختم کرنے کی ہدایت
    Next Article بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.