تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کا خواہشمند ہوں، کپتان بابراعظم
    کھیل

    ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کا خواہشمند ہوں، کپتان بابراعظم

    adminadminجون 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شکوہ کیا ہے کہ اکثر تاثر دیا جاتا ہے کہ اپنے لیے کھیلتے ہیں ایسا بالکل نہیں ہے، قیادت سنبھالنے کے بعد ذاتی اہداف پیچھے رہ جاتے ہیں ٹیم پہلے ہوتی ہے۔

    بابراعظم نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا محض ایک مقصد ہے اور وہ ورلڈکپ جیتنا ہے۔ بحیثیت کپتان ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکا ہوں تاہم اب ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا پریشر یکسر مختلف ہوتا ہے، صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملتا ہے، آئی سی سی ایونٹ میں آپ کو صرف اس ایک میچ پر توجہ نہیں دینی ہوتی ہے بلکہ اس میں دوسری ٹیمیں بھی ہوتی ہیں اور اگر آپ کو چیمپئن بننا ہے تو تمام ٹیموں کو ہرانا پڑتا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول اچھا ہے، امریکہ میں چونکہ پہلی بار یہ ایونٹ ہورہا ہے اس لیے وہاں ڈراپ ان پچز ہونگی، مختلف گراؤنڈز، مختلف ماحول ہوگا۔ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک نیا تجربہ ہے، کنڈیشنز کا زیادہ پتہ نہیں لیکن ہم ایونٹ سے پہلے خود کو ڈھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    کپتان نے بیٹنگ کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ پر بہت زیادہ بات ہوتی رہی ہے، جب انہیں یہ احساس ہوا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا چاہیے تو انہوں نے اس پر کافی کام کیا۔ اصل میں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ سچوئیشن کیا ڈیمانڈ کررہی ہے۔

    بابراعظم نے اپنے پرستاروں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کریں، ہماری طرف سے پوری کوشش ہوگی کہ ہم 100 فیصد پرفارمنس دیکر پاکستان کا جھنڈا بلند کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپہلی مسیحی آرمی آفیسر ہیلن میری کی بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی ، وزیر اعظم کی مبارکباد
    Next Article تمہارا پاکستان کے قیام میں کوئی کردار نہیں بلکہ توڑنے میں تمہارا کردار ہے،مولانا فضل الرحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.