تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کیوی اداکار کی غزہ جنگ کے خلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری ،صحت بگڑنے لگی
    بین الاقوامی

    کیوی اداکار کی غزہ جنگ کے خلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری ،صحت بگڑنے لگی

    adminadminجون 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر کی غزہ جنگ کے خلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری ہے اور وہ اپنی صحت کو لاحق شدید خطرات کے باوجود ہڑتال ختم کرنے پر تیار نہیں۔

    نیوزی لینڈ ہیرالڈ اور دی پوسٹ کے مطابق ول الیگزینڈر کا وزن 10 کلو سے زیادہ گر گیا ہے اور ان کے صحت کے متعلق شدید خدشات لاحق ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کرائسٹ چرچ میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی غزہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ ابھی رکنے کا وقت نہیں آیا۔

    الیگزینڈر نے کہا کہ انہیں اپنی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کا اندازہ ہے لیکن ابھی ان کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر زور دیا کہ وہ ان کی آواز کو ارکان پارلیمنٹ تک پہنچائیں۔

    ول الیگزینڈر نے عزم کیا ہے کہ جب تک نیوزی لینڈ کی حکومت اسرائیل کی مدد کےلیے تعینات بحیرہ احمر سے کیوی فوج کو واپس نہیں بلائے گی اور نیوزی لینڈ کی کمپنی راک ون کو اسرائیلی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی فراہمی سے نہیں روکے گی اور فلسطینیوں کی امداد بحال نہیں کرے گی، وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

    ول الیگزینڈر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نیٹ ورک پی ایس این اے کا حصہ ہیں، جس کے سربراہ اور انسانی حقوق کے سینئر کارکن جان منٹو نے الیگزینڈر کی ہمت اور عزم کی تعریف کی، لیکن انہوں نے کہا کہ ول نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس سے وہ بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے کھونا نہیں چاہتے۔

    منٹو نے کہا کہ ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلسل نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑے پیمانے ہر لوگوں کی شرکت متاثر کن اور غیر متوقع ہے، میں نے زندگی میں کبھی بھی اس طرح کی تحریک نہیں دیکھی۔

    لوگوں کے شدید دباؤ پر الیگزینڈر نے الیکٹرولائٹس اور ملٹی وٹامنز لینا شروع کردی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے حامیوں کی تشویش کو سمجھتا ہوں اور اس کی تعریف کرتا ہوں، لیکن میں ان فلسطینی حاملہ ماؤں اور بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ آرام دہ حالت میں ہوں جن کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور وہ جنگ کے علاقے میں ہیں۔

    فلسطینی نژاد نیوزی لینڈ کے شہری یاسر عبداللال نے کہا ہے کہ وہ ول کے عزم و حوصلے سے شدید متاثر ہیں، غزہ میں ان کے خاندان کے 40 افراد شہید ہوئے ہیں لیکن اب وہ مزید لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleافغانستان میں ڈرون حملے میں 8 دہشتگرد ہلاک
    Next Article پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور میں انڈر 13 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.