تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صوبائی حکومت کا اگرایک بار سوئچ آف ہوجائے تو کبھی آن نہیں ہوگا،فیصل کریم کنڈی
    سیاست

    صوبائی حکومت کا اگرایک بار سوئچ آف ہوجائے تو کبھی آن نہیں ہوگا،فیصل کریم کنڈی

    adminadminمئی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا نے ملاقات کی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوئچ آن آف کرنے کی بات آسان ہوتی ہے، صوبائی حکومت کا اگرایک بار سوئچ آف ہوجائے تو کبھی آن نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے کے پی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر بات ہوئی، چشمہ رائٹ کینال کیلئے بھی رقم رکھنے کی سفارش کی ہے، سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا ہے کہ تمام مسائل مذاکرات اور دلائل سے حل کرنا ہوں گے، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، مل کر ہی کام کریں گے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے میری بات سنی اور وزیرداخلہ سے ملاقات کی، صوبے کا حال سوشل میڈیا پر کچھ اور حقیقت میں کچھ اور ہے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، وزیر اعلیٰ سے کہوں گا اس پر دھیان دیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میرے کوئی اختلافات نہیں، ہر سیاسی جماعت کے لیڈر کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، گورنر کا ایک آئینی عہدہ ہوتا ہے، ہم صوبے کی ترقی کیلئے کام کریں گے، مجھے گورنر ہاوٴس کا دفاع کرنا آتا ہے، ذمہ داری دی گئی ہے، صوبے کی ترقی کیلئے روڑے نہیں اٹکائے جائیں گے، ہم مقدمہ لڑیں گے تاکہ صوبے کی ترقی ہو۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم یوتھ کیلئے کام کریں گے، کچھ عرصے بعد آپ کو نظر آئے گا، ہم سوشل میڈیا پر کسی اور ملک کی نہیں اپنے صوبے کی ایکٹیویٹی دکھائیں گے، جو گورنر راج کی بات کرتے ہیں وہ خود یہ کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بنائیں گے، مولانا فضل الرحمان خود کہہ رہے ہیں کہ کے پی میں حکومت کو مینڈیٹ دیا گیا ہے، آپ آئیں دلیل اور دلائل سے بات کریں، سوئچ آن آف کرنے کی بات آسان ہوتی ہے، صوبائی حکومت کا اگرایک بار سوئچ آف ہوجائے تو کبھی آن نہیں ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
    Next Article پاکستان دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،خواجہ آصف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.