تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،خواجہ آصف
    پاکستان

    پاکستان دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    adminadminمئی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

    اسلام آباد میں انسداد شدت پسندی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شدت پسندی کی وجہ سے معیشت اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور اس نے متاثرہ ملک کے سوشل فیبرک کو بھی بری طرح متاثر کیا، یہ صورتحال نئی سٹریٹجک اپروچ اپنانے کی مانگ کرتی ہے تاکہ شدت پسندی سے نمٹا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے باعث بہت سے نقصانات اٹھائے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور اس کو دہشتگردی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا گیا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان کی تمام متعلقہ ریاستی اداروں نے انتہا پسندی کے خاتمے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ انتہا پسندی کا بیانیہ بعض اوقات بہت آگے بڑھ جاتا ہے اور وہ بنیاد بن جاتا ہے جس پر شرپسند اپنا نظریہ استوار کرتے ہیں اور تشدد کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ معاشرے کو مثبت خیالات سے دور کر دیتا ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ایسے نظریے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، ہم پر قومی شناخت کو فروغ دینے کی ذمہ داری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصوبائی حکومت کا اگرایک بار سوئچ آف ہوجائے تو کبھی آن نہیں ہوگا،فیصل کریم کنڈی
    Next Article ایک منٹ کے اندر فون ، لیپ ٹاپ چارج کرنے والی ٹیکنالوجی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.