تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم کی ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت
    پاکستان

    وزیراعظم کی ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت

    adminadminمئی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کردی بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔

    وزیراعظم نے ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کردی عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورت حال میں بہتری لائی جائے۔بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

    وزیراعظم کا کہناتھا کہ بجلی چوری کے خلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے۔میں ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا۔صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور معاونت کریں۔قومی مفاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا یہ تقاضا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے اور اس حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایات کی وزیراعظم کی بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئزیشن کے حوالے سے حکمت عملی جلد از جلد ترتیب دینے کی ہدایت کی اجلاس کو بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر پاور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے متفقہ لائحہء عمل تیار کیا گیا ہے۔لائحہ عمل کے تحت خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ،نادہندگان سے بجلی کے بلوں وصولی اور لائین لاسز میں کمی لائی جائے گی بجلی کی لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں بجلی کی چوری اور لائین لاسز زیادہ ہیں اور بلوں کی ریکوری بہت کم ہے۔

    جنوبی شمالی ٹرانسمشن لائن کی اپ گریڈیشن سے بجلی کے ترسیل نظام میں میں بہتری آئے گی بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اور ڈویڑن کی سطح پر ٹاسک فورسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ٹاسک فورسز کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدت نکاح کیس،محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
    Next Article خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.