تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
    سیاست

    عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم

    adminadminمئی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ عمران خان جو فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتا تھا آج سقوط ڈھاکا پر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے، عمران نیازی فوج اور ان کے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے۔

    ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو ذمہ داری پارٹی نے مجھے دی تھی وہ امانت آج شکریہ کے ساتھ پارٹی کے حوالے کردی ہے، اللہ تعالیٰ نے آج نواز شریف کو دوبارہ اسی منصب سے نوازا، آج پنجاب میں مریم نواز اور وفاق میں نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو بحال کرنے کی کوششیں جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کے منہ کالے ہوگئے اور نواز شریف سرخ رو ہوگیا، جھوٹے کیس میں پاناما سے اقامہ میں سزا دی گئی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وہ عمران خان جو فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتا تھا اور آج سانحہ سقوط ڈھاکا پر پاکستان کے حوالے سے مجیب الرحمان اور دوسروں کا مقابلہ کررہا ہے، وہ گفتگو جو عمران خان نے لندن میں شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں استعمال کی اگر کوئی یہ ویڈیو دیکھے تو اس کی زبان کاٹ دے، عمران نیازی فوج اور ان کے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، یہ فوجی وہ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو یتیم کردیا مگر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں ترقی و خوشحالی واپس نہ آئی تو نہ کوئی سیاست دان ہوگا اور نہ کوئی جج، ججز محب وطن ہیں مگر کچھ کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے ذریعے عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کی، عمران خان نے گھڑیاں فروخت کیں، ججز سے کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کے دور میں ضمانتیں نہیں ہوتی تھیں اور آج ضمانتیں ہورہی ہیں۔

    شبہاز شریف نے کہا کہ میں عمران خان کی ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہتا مگر تم جس طرح افواج پاکستان کے خاندانوں کو سربازار رسوا کرنے میں لگے ہو یہ قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا میں طوفان 23 افراد کی جانیں لے گیا ،معمولات زندگی درہم برہم
    Next Article ایلون مسک کااے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا پلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.