تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میزائل ایک تلوار کی مانند ،دیکھنا ہو گا قاتل کون ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
    پاکستان

    میزائل ایک تلوار کی مانند ،دیکھنا ہو گا قاتل کون ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات

    adminadminمئی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل(ر) زبیرمحمود حیات نے میزائل ٹیکنالوجی کی دوڑ کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے اور نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر بننا چاہتا ہے۔

    اسلام آباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل(ر) زبیر محمود حیات نے کہا کہ آج کا دن ہماری قوم کے جذبے اور محنت کا عکاس ہے، میزائل ایک تلوار کی مانند ہے تاہم دیکھنا ہو گا کہ قاتل کون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ کو اس قاتل کی صورت میں دیکھنا ہو گا، میرے ذاتی خیالات کے مطابق جنوبی ایشیا میں یہ قاتل بھارت ہے، بھارت اپنے آئین کا نہیں بلکہ آر ایس اہس، وشوا ہندو پریشد اور دیگر خاندانوں کا نمائندہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ماضی میں مسلم بم کی بات کی جاتی تھی اب ہندو بم کا نعرہ سامنے ہے، بھارت اب اکھنڈ بھارت کے راستے پر گامزن ہے اور اسی وجہ سے ایک قاتل ہے، بھارت نازی اور فسطائی نظریات پر چل رہا ہے۔

    جنرل (ر) زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر بننا چاہتا ہے، 2024 کے بھارتی انتخابات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 روز پہلے اپنے جذبات کا اظہار کیا، رام نامی میلے میں بھارتی وزیر اعظم کی تصاویر کو ایک بڑے دیوتا کے طور پر پیش کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی ایک بڑے دیوتا اور ہندو دیوتا رام کو ایک چھوٹے دیوتا کے طور پر پیش کیا گیا، ان کی ذہنیت ایک قاتل کی ذہنیت ہے، ہمیں اس تزویراتی ماحول کو سمجھنا ہو گا، جس میں ہم رہ رہے ہیں۔

    سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ بھارتی راہنما جے شنکر نے اپنے آپ کو ہنومان دیوتا سے تشبیہہ دی، انہوں نے کہا کہ حیسے ہنومان دیوتا نے طاقت حاصل کی،اسی طرح بھارت طاقت حاصل کر رہا ہے، اس کی ایک مثال بھارتی میزائک براہموس کا پاکستان میں گرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کے میزائلوں کے سیکیورٹی پروٹوکول سے واقف ہوں، بھارتی جوہری پروگرام جنوبی ایشیا میں تیزی سے بڑھنے والا جوہری پروگرام ہے، بھارتی جوہری پروگرام ایک انتہائی غیر شفاف جوہری پروگرام ہے، نئی بھارتی پارلیمان میں نصب ہونے والا اکھنڈ بھارت کے نقشے میں چھوٹے ممالک کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے کشمیر کو علاقائی اور عالمی سطح پر نیوکلئیر فلیش پوائنٹ کہا جا رہا ہے، بھارتی میزائلوں کو چین اور پاکستان کے خلاف نصب کیا گیا ہے، روس، چین اور بھارت 3 ممالک ہیں، جن کے میزائل امریکا تک مار کر سکتے ہیں۔

    جنرل (ر) زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برس میں بھارتی بحریہ کے 27 حادثے ہو چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاک بحریہ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
    Next Article امریکا میں طوفان 23 افراد کی جانیں لے گیا ،معمولات زندگی درہم برہم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.