اسلام آباد: پاک بحریہ نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پا ک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔