تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، راناثناء اللہ
    سیاست

    اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، راناثناء اللہ

    adminadminمئی 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شہہ کہاں سے مل رہی ہے، میں نہیں جانتا لیکن حماقت کسی سے بھی ہو سکتی ہے،اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے استعفے کے بعد پارٹی آئین کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، سی ڈبلیو سی نے شہباز شریف کا استعفی قبول کیا اور انہیں قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سی ڈبلیو سی نے الیکشن کمیشن بنایا جس نے الیکشن شیڈول جاری کیا، آج شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی اجرا ہونے تھے، انہوں نے بتایا کہ آج 11 کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا گیا ہے۔

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ صدر کا انتخاب انتہائی شفاف طریقے سے ہو گا، انہوں نے بتایا کہ بشیر میمن، عرفان صدیقی، انوشے رحمان، راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر وغیرہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی اور امیدوار نہ ہوا تو بلامقابلہ صدر منتخب ہو گا ورنہ شو آف ہینڈ سے الیکشن ہو گا۔

    سینیئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو عوامی اور مقبول جماعت بنایا، قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کواس قابل بنایا کہ وہ چار بار اقتدار میں آسکی، اور اسی جماعت کے دور میں ملک کو ایٹمی طاقت ملی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر پوری جماعت کسی کی بھی صدارت پر متفق ہو تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، پارٹی کا کوئی بھی معزز رکن کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے۔

    رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہیں اور مکمل طور پر متحرک ہیں، ان کے بیانات کی کمی کا سلسلہ جلد ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام تر بنیادی فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں۔

    مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے دہگر عہدوں پر تبدیلی کے بارے میں رائے اور تجاویز موجود ہیں، جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوئی تو دیگر پارٹی عہدے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

    بانی تحریک انصاف سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شہہ کہاں سے مل رہی ہے، میں نہیں جانتا لیکن حماقت کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، بانی پی ٹی آئی قوم کے ساتھ جو کرنا چاہتے ہیں، میں اس کے حوالے سے قوم کو متنبہہ کرتا رہا ہوں۔

    رانا ثنا نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے بعد پارٹی میں سب سے زیادہ اہم ہیں لیکن وہ اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں جو زیادہ اہم کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی پارٹی کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائے تو پارٹی اور عوام میں مزاحمت آتی ہے،شریف خاندان کو پارٹی اور عوام میں جذباتی لگاؤ ہے تو اس کی وجہ ہے کہ انہیں 3 بار اقتدار سے الگ کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صحیح جمہوری رویہ چل رہا ہوتا تو اب تک ملک میں اور پارٹی میں کافی تبدیلیاں آ چکی ہوتیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اور پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس ملک میں تو خواجہ سرا انقلابی ہو چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاپوا نیو گنی میں مٹی کا تعداد درجنوں مکانات پر آ گرا،ہزاروں افراد زندہ دب گئے
    Next Article وزیراعظم کا یوم تکبیر پر کل عام تعطیل کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.