تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
    بین الاقوامی

    امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان

    adminadminمئی 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب پر جنگی اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی ختم کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن کی جانب سے پہلے ہی سعودی عرب کو عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ پابندی ہٹانے کے لیے تیار ہے۔

    معاملے سے جڑے عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔

    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے دو روز قبل بتایا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب جوہری توانائی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون، ریاض اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے دوطرفہ معاملات پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگی اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کا براہ راست تعلق ان مذاکرات سے نہیں ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کو امریکا اور سعودی عرب کے سرکاری اطلاعات کے دفاتر کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اسلحے کی خریداری میں امریکا کا سب سے بڑا خریدار ہے تاہم مذکورہ پابندیوں کی وجہ سے فروخت رکی ہوئی ہے جبکہ دہائیوں سے گزشتہ انتظامیہ نے مذکورہ اسلحے کی فراہمی جاری رکھی ہوئی تھی۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے 2021 میں منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تھا، جس کی وجہ سے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف سعودی مہم تھی کیونکہ مذکورہ تنازع میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

    بائیڈن کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ریکارڈ پر بھی تحفظات تھے اور خاص طور پر 2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سیاسی مخالف جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی صدر نے اسلحے کی فروخت پر پابندی سخت کردی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیر تعینات کردیا
    Next Article حکومت نے نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.