تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حماس حملے کے دوران گرفتاراسرائیلی خواتین فوجیوں کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری
    بین الاقوامی

    حماس حملے کے دوران گرفتاراسرائیلی خواتین فوجیوں کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری

    adminadminمئی 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے 7 اکتوبر حملے کے دوران گرفتار کی جانے والی 5 اسرائیلی خواتین فوجیوں کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کردی گئی۔اسرائیلی حکومت نے میڈیا پر اس طرح سے اس کے ایڈٹ شدہ کلپ جاری کیے ہیں کہ خود کو مظلوم دکھایا جاسکے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم سے ہٹائی جاسکے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے اہل خانہ کے فورم نے فوٹیج جاری کی جسے اسرائیلی حکومت نے ایڈٹ کرنے کے بعد نشر کرنے کی اجازت دی۔

    ویڈیو میں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوجی بیس نہال اوز پر حماس کے حملے میں 5 خواتین فوجیوں کو قیدی بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ پانچوں فوجی غزہ سرحد کے قریب ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے ک کے لئے تعینات تھیں۔

    اہل خانہ نے پانچوں فوجیوں کو وطن واپس لانے میں اسرائیل کی ناکامی کا عبرتناک ثبوت قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو حکومت پر ان قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے زور دیا۔

    یہ ویڈیو مبینہ طور پر حماس کے مجاہدین کی وردیوں پر لگے باڈی کیمروں سے بنی ہوئی ہے جب انہوں نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی بیس پر حملہ کیا تھا جس کے دوران وہاں سے لیری الباگ، کرینہ ایریف، اگام برجر، ڈینییلا گلبوا اور ناما لیوی کو پکڑا گیا۔ یہ ویڈیو 229 دن پہلے کی ہے اور پانچوں فوجی ابھی تک غزہ میں حماس کی قید میں ہیں۔

    اسرائیل میں حکومت کے خلاف اس کے اپنے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ وہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دے رہے ہیں۔ دارالحکومت تل ابیب سمیت ملک بھر میں حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    پانچوں فوجیوں کے اہل خانہ نے اس فوٹیج کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اپنی حکومت کو جھجھوڑنا ہے، تاکہ فوجیوں کی رہائی کے لیے مزید تگ و دو کی جائے۔

    لیری الباگ کے والد ایلی نے چینل پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد کہا، میں چاہتا ہوں جب تک کوئی بیدار نہ ہو جائے آپ روزانہ خبرنامے کے آغاز میں اس فوٹیج کو نشر کریں۔

    اس ویڈیو کو نشر ہونے سے قبل ایڈٹ بھی کیا گیا ہے۔ تین منٹ کی ویڈیو میں صبح 9 بجے بیس پر حملے سے شروع ہوتی ہے، جہاں حماس کے جنگجو پانچوں فوجیوں کے ہاتھ باندھ رہے ہوتے ہیں جو حیران، خوفزدہ اور زخمی ہیں۔ ان فوجیوں کا کام سرحد پر سرگرمیوں کی سرویئلنس کرنا تھا۔

    اسرائیلی حکومت نے میڈیا پر اس طرح سے اس کے ایڈٹ شدہ کلپ جاری کیے ہیں کہ خود کو مظلوم دکھایا جاسکے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم سے ہٹائی جاسکے۔

    ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ صیہونی قابض دشمن کی طرف سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے معرکے کے دوران خواتین فوجیوں کی گرفتاری کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ نشر کیا گیا ہے جو جس کا مقصد دنیا بھرمیں تنہا ہوتی صہیونی ریاست کی ساکھ بحال کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی شناخت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

    حماس کا کہنا ہے کہ دشمن کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کے لیے سوچے سمجھے پلان کے تحت تیار کی گئی۔ ان کلپس میں جان بوجھ کر تحریف کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیونگم اگر نِگل لینے کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں ؟
    Next Article وزیر داخلہ کا پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے معاملے پرنوٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.