تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان
    امریکہ

    مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان

    adminadminمئی 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک :مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپیوٹرز کی تیاری پر کام کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔

    مائیکرو سافٹ کمپنی نے ایک ایونٹ میں ’کو پائلٹ پلس‘ نامی کمپیوٹرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ نئی طرح کے ونڈوز کمپیوٹرز ہوں گے، ان کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس میں ایسے ہارڈ وئیر کو استعمال کیا جائے گا جو جنریٹیو اے آئی کو پائلٹ ماڈل کو کلاؤڈ کی بجائے مشین کے اندر ہی پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

    اس مقصد کے لیے ایسے چپ سیٹ کی ضرورت ہوگی جو نیورل پراسیسنگ یونٹ (این پی یو) سے لیس ہو، مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹرز تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چپس بنانے والے اداروں سے بھی اشتراک کیا ہے، پائلٹ پلس لیپ ٹاپس 18 جون سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

    مائیکرو سافٹ کے کنزیومر چیف مارکیٹنگ آفیسر یوسف مہدی نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز کمپیوٹرز کو مکمل طور پر بدلا جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کو پائلٹ پلس کمپیوٹرز اب تک سب سے طاقتور ترین کمپیوٹرز ہوں گے جبکہ طاقتور ترین ہونے کے باوجود یہ کمپیوٹرز بہت زیادہ پتلے اور ہلکے وزن کے ہوں گے۔

    ایسے کمپیوٹرز میں کم از کم ریم 16 جی بی ہوگی جبکہ سٹوریج 256 جی بی ہوگی جو فی سیکنڈ 40 Tera آپریشنز کرسکیں گے۔

    یوسف مہدی کے مطابق کو پائلٹس پلس کمپیوٹرز دیگر کمپنیوں کے میک بک ائیرز کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ تیز ہوں گے جبکہ اے آئی لیپ ٹاپس میں مسلسل 22 گھنٹے تک ویڈیوز کو بغیر چارج کیے چلانا ممکن ہوگا۔

    ان ڈیوائسز میں 40 سے زائد اے آئی ماڈلز موجود ہوں گے جن کو ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر افعال کی افادیت بہتر ہوسکے۔

    خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک نیا فیچر ری کال بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ ونڈوز 10 کے ٹائم لائن فیچر کا جدید ترین ورژن ہے، اس کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹرز میں ایپس، ڈاکومینٹس اور میسجز میں سکرول کر سکیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہتک عزت بل قبول نہیں، حکومت قانون کو واپس لے، حافظ نعیم الرحمان
    Next Article میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2025 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.