تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہتک عزت بل قبول نہیں، حکومت قانون کو واپس لے، حافظ نعیم الرحمان
    سیاست

    ہتک عزت بل قبول نہیں، حکومت قانون کو واپس لے، حافظ نعیم الرحمان

    adminadminمئی 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل قبول نہیں، جماعت اسلامی اور صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرتی ہیں۔حکومت ہتک عزت قانون کو واپس لے اور پیمرا میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ پیکا قانون کو ختم کیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملاقات کی، وفد نے ہتک عزت بل کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا۔

    ملاقات میں پی بی اے، سی پی این ای، اے ای ایم ای این ڈی، پی ایف یو جے، اے پی این ایس کے نمائندگان، منیجنگ ڈائریکٹر دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی شامل تھے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس بل کو واپس لینے کے لیے حکومت کو مجبور کریں گے، حکومت 4 قانون لاگو کر کے کامیاب نہ ہوئی تو پانچواں قانون لے آئی۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادی اظہار رائے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہتک عزت کے بل کو مسترد کرتی ہے، حکومت کی مرضی کا قانون قبول نہیں، حکومت اس بل کو واپس لے، اس بل کا پیش کیا جانا پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی ہتک عزت ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تو امریکا میں بھی لوگوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، حکومت ہتک عزت قانون کو واپس لے اور پیمرا میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ پیکا قانون کو ختم کیا جائے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا صحافتی تنظیموں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جو خوش آئند ہے، حکومت نے بل کو واپس نہ لیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، غلطی کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن ایسا قانون قبول نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات
    Next Article مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.