تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، صدر ابراہیم رئیسی کا وژن جاری رکھنے کا عزم
    پاکستان

    وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، صدر ابراہیم رئیسی کا وژن جاری رکھنے کا عزم

    adminadminمئی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر تعزیت کی جہاں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے حوالے مرحوم صدر کا وژن جاری رکھنے کا عزم کیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے الم ناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی ایک وژنری رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

    مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے اپریل 2024 میں کیے گئے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابل تعریف کردار کو اجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے کہا ہم پاک-ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کا وژن کو جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے محصور عوام کے لیے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات تاریخ میں لکھی جائیں گی۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبات کے اظہار کو محسوس کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ہم پاک-ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ وی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

    ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایبٹ آباد میں مسافر جیپ حادثے میں 6 افراد جاں بحق متعدد کی حالت نازک
    Next Article مولانا فضل الرحمان اگرپی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں توہمارے ساتھ کیوں نہیں، چیئرمین سینٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.