تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا میں 60 سال سے قیام پذیر شخص کے شہری نہ ہونے کا انکشاف
    بین الاقوامی

    امریکا میں 60 سال سے قیام پذیر شخص کے شہری نہ ہونے کا انکشاف

    adminadminمئی 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میساچوسٹس: امریکا میں 60 سال سے زائد عرصے سے رہنے والے ایک شخص کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اس پر انکشاف ہوا کہ وہ امریکا کا شہری نہیں ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جمی کلاس اپنی سرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ لینے کی تیاری کر رہے تھے اور انہیں سوشل سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک خط موصول ہونے کی توقع تھی جس میں پینشن سمیت دیگر ریٹائرمنٹ سہولیات کی یقین دہانی کرائی جانی تھی۔

    لیکن 66 سالہ جمی کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کا اکاؤنٹ فریز کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ یہ ثابت نہیں کر سکے ہیں کہ وہ قانونی طور پر امریکا کے شہری ہیں۔

    جمی نے مقامی نیوز کو بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرے اکاؤنٹ کو فریز کردیا گیا ہے کیونکہ میں انہیں یہ ثابت نہیں کرپایا کہ میں یہاں قانونی طور پر رہ رہا ہوں۔ حالانکہ میرے والد کی بروکلین، نیویارک سے ہیں۔ اور جب میں دو سال کا تھا تو ہم لوگ بیورلی میں شفٹ ہوگئے تھے۔

    جمی کلاس دو سال کی عمر سے امریکا میں مقیم ہیں تاہم وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی والدہ کینیڈین تھیں اور ان کے دادا دادی جرمنی سے تھے۔ تاہم جمی کے والد ایک امریکی شہری تھے، اسی وجہ سے جمی کو اپنے امریکی شہری ہونے پر کوئی شبہ نہیں تھا۔

    جمی کے پاس سوشل سیکورٹی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے۔ اس کے علاوہ وہ انتخابات میں ہمیشہ سے ووٹ ڈالتے آئے ہیں۔ اس سارے عرصے کے دوران کبھی بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے میڈیکیئر (ایک سرکاری ہیلتھ سکیم) بھی 18 مہینوں تک حاصل کی۔

    اب جمی کو شہریت ثابت کرنے کیلئے اپنی ریٹائرمنٹ کی جمع پونجی قانونی چارہ جوئی پر خرچ کرنی پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ رازداری سے متعلق تحفظات کی وجہ سے جمی کے کیس پر بات نہیں کر سکتے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
    Next Article اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.