تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائنسدانوں کی جانب سے فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ
    بین الاقوامی

    سائنسدانوں کی جانب سے فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ

    adminadminمئی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں کی ٹیم نے فالج کی تشخیص کے لیے خون پر مبنی اشاریوں اور مریضوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کلینیکل اسکور کو ملا کر ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے۔ ٹیسٹ کا مقصد مریضوں میں لارج ویسل اوکیولوژن (ایل وی او) اسٹروک کی تشخیص کرنا تھا۔

    بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے سینئر مصنف جوشوا برنسٹاک کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے ایک گیم چینجنگ ٹیسٹ وضع کیا ہے جو اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ فالج میں مبتلا زیادہ سے زیادہ افراد صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود ہیں اور صحت کی بحالی کے لیے اہم علاج ان کو مل رہا ہے۔

    زیادہ تر اسٹروک کے کیسز اسکیمک ہوتے ہیں جس میں مریض کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں خلل آتا ہے۔ ایل وی او اسٹروک اسکیمک اسٹروک کی وہ جارحانہ قسم ہے جو دماغ کی بڑی رگ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی صورت میں پیش آتی ہے۔

    جب دماغ میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے تو آکسیجن اور اجزاء کی کمی وجہ سے دماغ کے خلیے منٹوں میں مرنے لگتے ہیں۔

    ایل وی او اسٹروک ایک بڑی طبی ایمرجنسی ہوتی ہے اور اس کے لیے فوری علاج کے ساتھ مکینکی تھرومبیکٹومی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا سرجیکل عمل ہوتا ہے جس سے رگوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جاتا ہے۔

    جوشوا برنسٹاک کا کہنا تھا کہ مکینکی تھرومبیکٹومی مریضوں کو بالکل ایسا کر دیتی ہے جیسے کہ انہیں کبھی فالج کا دورہ پڑا ہی نہیں۔ جتنی جلدی یہ طریقہ علاج استعمال میں لایا جائے گا اتنے ہی بہتر نتائج مریض میں دیکھے جا سکیں گے۔یہ تحقیق کے نتائج جرنل اسٹروک میں شائع ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکرغزستان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بشکیک واقعہ سے آگاہ کیا
    Next Article والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.